Urdu Novel Wolfsbane Complete PDF Download By S Merwa Mirza Novels
"ایلین…؟"
اس نے رات کے اثرات میں ڈوبے کمرے میں نگاہیں دوڑاتے اسے پکارا مگر کوئی جواب نہیں آیا۔
اس کے اندر ایک لمحے کو بے چینی نے سر اٹھایا، وہ بستر سے اترا ہی تھا کہ اچانک باہر سے ایک ہلکی سی آواز آئی،کسی کے ہنسنے کی…ہلکی، بے فکری سے بھری ہوئی۔
ڈریون فوراً کھڑکی کی طرف بڑھا اور جیسے ہی اس نے باہر دیکھا،وہ رک گیا۔پھر ہنس پڑا۔
نیچے کھلے میدان میں،روشنی اور شبنم کے بیچ،ایلین کھڑی تھی۔
مگر وہ ویسی نہیں تھی جیسی وہ رات کو تھی۔
اس کے سفید،ملائم بال ہوا میں ہلکے ہلکے لہرا رہے تھے،اس کی آنکھوں میں سنہری چمک تھی اور اس کے وجود میں ایک عجیب سی چمکدار طاقت تھی۔
وہ آدھی انسان،آدھی وئیر وولف تھی۔
اس نے اپنے ہاتھوں کو دیکھا،پھر ہنسی جیسے اسے یقین ہی نہ آ رہا ہو۔
"اوہ مائی گاڈ،میں کتنی خوبصورت ہو گئی ہوں!"
وہ خود پر فدا ہوتی بولی،اپنے بالوں کو چھوتی،گھومتی،جیسے کوئی بچی نئی چیز پا کر خوش ہو جائے۔
ڈریون نے کھڑکی سے ٹیک لگا کر اسے دیکھا،اس کی آنکھوں میں فخر تھا،سکون تھا اور وہ محبت جو اب مکمل ہو چکی تھی۔
"یہ وہی لڑکی ہے جو کہتی تھی گندا بھیڑیا نہیں بنوں گی"
وہ دھیرے سے شوخ مسکرایا۔
ایلین نے اوپر دیکھا اور جیسے ہی اس کی نظر ڈریون سے ملی،اس کی آنکھیں چمک اٹھیں۔
"ڈریون!دیکھو مجھے!"
وہ خوشی سے تقریباً اچھلتی ہوئی بولی۔
ڈریون ایک لمحہ بھی نہ رکا،اگلے ہی لمحے وہ کھڑکی سے باہر تھا۔
زمین پر آتے ہی اس کا وجود بدلا،وہ ایک طاقتور، شاندار بھیڑیا میں بدل گیا۔سفید اور نیلی روشنی میں نہایا ہوا۔
ایلین نے اسے دیکھا اور جیسے خود کو روک نہ پائی۔وہ بھی مکمل وئیر وولف میں بدل گئی۔
پہلی بار مگر جیسے وہ ہمیشہ سے ایسی ہی تھی۔
اور پھر وہ دونوں اپنے چہرے سرور سے اک دوجے سے جوڑتے ہی ایک ساتھ دوڑے۔
جنگل کی طرف۔تیز… بے خوف… آزاد۔

.jpg)

