Urdu Novel Tery Naam Pay Mar Jaon Complete PDF Download By S Merwa Mirza Novels
"تم میں پہلے ہی روح زمین کے سارے بہترین سات رنگ موجود تھے دلارہ،محبت کا،مہربانی کا،انصاف کا ،حب کا،ذہانت کا،خوشبو کا، رحم کا ، اب آٹھواں رنگ تمہاری کوکھ سے پھوٹا ہے۔شفقت کا۔میں نے اس سے پہلے کسی ایک صنف نازک میں اتنی زیادہ اہلیت نہیں دیکھی۔ماہِ لَقَا تمہیں اتنی پیاری ماں بننا مبارک ہو۔"
وہ اسکا سر چومے محبت سے بولا تو دلارہ نے چونک کر اس نئے نام پر باران کی آنکھوں میں دیکھا،اس نام والی پر توران اور عیشاء کو رشک آیا اور نام دینے والے پر پیار۔
"مما بابا۔آپ نے دیکھا اس نے مجھے نیا نام دیا"
وہ آنکھوں میں آنسو بھرے ہی بولی تو وہ دونوں مسکرائے اور باران نے اپنی اس پوری دنیا کو دیکھ کر ہر سانس کے ساتھ شکر ادا کیا۔
"تم دنیا جہاں کے سب خوبصورت ناموں کی مستحق ہو میری گڑیا"
توران نے دگنی محبت لٹائی لیکن وہ باران کا ہاتھ پکڑے اسے دیکھ رہی تھی،جس نے دوسرا ہاتھ جھک کر ایرن کی طرف بڑھاتے اپنی انگلی اسے پکڑائی جسکی پکڑ دِلارہ جیسی سخت تھی۔
"ہمیشہ خوش رہو تینوں"
عیشاء نے بھی صدقہ اتارا،وہ تینوں ساتھ واقعی اک پوری کائنات لگ رہے تھے۔